ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس لیڈر بابا صدیقی کے گھر میں ای ڈی کا چھاپہ

کانگریس لیڈر بابا صدیقی کے گھر میں ای ڈی کا چھاپہ

Thu, 01 Jun 2017 12:58:51    S.O. News Service

ممبئی،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریسی لیڈر بابا صدیقی کے گھر میں ای ڈی نے چھاپہ ڈالا ہے۔بابا صدیقی ممبئی میں باندرہ مغربی سیٹ سے مسلسل تین بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔ان کے گھر سمیت پانچ جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔دراصل پورا معاملہ سلم پراجیکٹ اور اس کے سبب منی لانڈرنگ سے منسلک ہے۔باندرہ پولیس پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی پس منظر میں یہ چھاپہ ماری ہوئی ہے۔بابا صدیقی، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بھی شہ سرخیوں میں ہیں۔ہر سال رمضان المبارک کے دنوں میں صدیقی کی روزہ افطار پارٹی خاصی بحث میں رہتی ہے کیونکہ اس میں سلمان اور شاہ رخ خان جیسی مشہور ہستیاں شرکت کرتی ہیں۔


Share: